Welcome to TranslatorPub.Com!

PUB USER: ServiceMinded

Persönliche Informationen

Erster Vorname:
a
Zweiter Vorname:
Nachname:
a
Beitrittsdatum:
01/27/2016
E-Mail-Adresse:
Sie müssen angemeldet sein, um dies zu sehen!
Webseite:
Keine bereitgestellt
Geschlecht:
Männlich
Profil:
Nicht angegeben



Titel des Artikels: Advice to the Daughter Bride by Mother
Erstellungsdatum:
01/27/2016
Aktualisiert am:
01/27/2016
Sprache:
Urdu
Kategorie:
Translation
TranslatorPub.Com Rang:
0
Views:
3058
Kommentare:
0
Bewertungen:
0, Bewerten Sie: 0 (10 Max)
Text:
اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر اماما بنت الحارث کی نصیحت

اُماما بنت الحارث، قِندہ کے شہنشاہ، الحارث بن امر القند کے ساتھ ، اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر کی ہوی نصیحت : "اۓ میری بیٹی، اگر میری نصیحت صرف آداب و القاب اور شرافت کیلۓ ہی ہوتی تو میں تمہیں نصیحت نہ کرتی ۔ بلکہ یہ ایک یاد دہانی ہے بے خبروں کیلۓ اور نصیحت ہے عقلمندوں کیلۓ۔"

"بے شک اۓ میری بیٹی، اگر والدین کی مالی حالات کو مد نظر رکھتے ہوۓ، یا اسکے خاطر والدین کی بے پناہ محبت اور چاہت کی وجہ سے شادی بیاہ کا معملہ بے ضرورت سمجھا جاتا تو وہ پہلے تمہارے لۓ ہوتا۔ مگر عورت مرد کیلۓ ، اور مرد عورت کیلۓ پیدا کۓ گۓ ہیں۔"

"بے شک اۓ میری بیٹی، تم اپنی ماحولِ پرورش کو چھوڑ چھاڑ کر ایک نۓ گھر میں ایک نۓ انجانے ہمراہی کے ساتھ زندگی بسر کرنے جارہی ہو۔ تم اُسکی کنیز بنجاؤ تو وہ تمہارا غلام ہوجاۓ گا۔ اگر تم اِس دس ارکان کے پابند بنجاؤ گی تو وہ تمہارے لۓ مفید ثابت ہونگے۔"

پہلا اور دوسرا : بلکل قناعت سمیت اُسکے ساتھ ہو لیو اور با ہوشیار سماعت اور اطاعت کے ساتھ اُسکی ہر بات میں شریک ہوجاؤ۔ بے شک دل کا قرار اور سُرور صرف قناعت میں ہی موجود ہے، اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی بھی تم دونوں کے گھُل مل جانے میں ہی ہے۔
تیسرا اور چوتھا : اُسکے پسندیدہ مناظر اور مہک پر اُسکی دلچسپی کی پہچان کرلو ۔ کوئ بھی بُری چیز پر، خواہ وہ تمہاری ظاہری شکل پر ہو یا پھر تمہارے اپنے سلوک پر ، اُسکی نظر ہرگز پڑہنے نہ دو۔ یاد رکھو کہ تمھارے سِوا کسی اور کی مہک اُسکو محسُوس نہ ہو۔ تمکو معلوم ہونا چاہۓ کہ کوھل یعنی کاجل ہی سب سے بہترین حُسن انگیز اور البیلی شے ہے۔ اور پاکی حاصل کۓ جانے والا پانی ہی سب خوشبوؤں کو اپنے اندر سمیٹ لیا ہے۔

پانچواں اور چھٹّا : اُسکے کھانے اور سونے کے وقت کا خیال رکھیں۔ بھوک اُسکو چِڑ چِڑا اور پریشان کرسکتی ہے، جہاں نیند میں خلل اُسکو غُصّہ دلاسکتا ہے۔

ساتھواں اور آٹھواں : اُسکا گھر، روپیہ پیسہ ، جاگیر و جائداد کا لحاظ کرتے ہوۓ نوکر چاکر اور اُسکی اولاد کا اچھا خیال رکھیں ۔ پیسے پونجی اور اخراجات کی ترتیب کے ساتھ بچوں کی پرورش کا بہترین منصوبہ طۓ کرلیں۔

نوّاں اور دسواں : اسکے احکام کو نظر انداز نہ کریں اور نہ ہی اُسکے کوئ راز کو ظاہر ہونے دیں۔ اگر تم اُسکے راز ظاہر کی تو وہ اُسکے ساتھ تمہاری خیانت ہوگی اور اگر تم اُس سے انحراف کروگی تو وہ تمسے بغض اور بدخواہی پر اُتر آۓ گا ۔

" مزید برآں، جب تم اُسکو مایوس پاؤ تو کبھی اپنی خوشی اُسکے آگے ظاہر نہ کرو اور اگر وہ مسرور اور خوشگوار پایاجاۓ تو اُسکے آگے اُداسی اور افسردگی کا اظہار نہ کرو، کیوںکہ پہلی چال نظر انداز کی ہے اور دوسری خوشیوں میں خلل اور رکاوٹ کی۔ جتنا تم اُسکا احترام کروگی وہ بھی اُتنا ہی تمہاری عزّت کرے گا – جتنا تم اُسکی اطاعت کروگی وہ اور بھی بہتر تمہارا ساتھ دیگا۔ ایک بات اچھی طرح سے ذہن نشین کرلو کہ تمہاری کویئ بھی چاہت یا مانگ اور کسی چیز پر نفرت پوری نہیں ہو سکے گی جبتک کہ تم اسکی قناعت کو اپنی قناعت پر ترجیح نہ دو اور اسکے ضروریات کو تمہارے ضروریات پر اہمیت نہ دو۔ ایسا ہوا تو ﷲ تمہارے لۓ بھلائی کرےگا۔ میں تمہیں ﷲ کی پناہ میں سونپتی ہوں۔"

یہ اُماما بنت الحارث نامی ایک دانش ، عقلمند اور تجربہ کار عرب عورت کی اپنی بیٹی کی شادی پر اسکو کی ہویئ نصیحت ہے۔ اپنانے کیلۓ بہترین اور عمل کیلۓ آسان بھی ہے۔ محبت اور اُلفت بھری زندگی کے خواہاں اِس نصیحت سے مزید فائدہ اُٹھا لیں۔ _____________________________
نعیم سَید
Rate It!
You must be logged in to vote!

You can log in, or sign up for free, here!
Comments:
There are no comments on this yet, be the first below!
Post a new comment:
You must be logged in to comment!

You can log in, or sign up for free, here!
YouTube YouTube YouTube

©TranslatorPub.com 2024 All Rights Reserved.
Mail comments and suggestions to info@translatorpub.com | Privacy Policy | Sitemap.

Paypal     Paypal
Paypal     Paypal
Paypal